انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر میاں سعید صاحب (ڈیرے والے)کی جانب سے خیرپور بھیجے گئے 10 جانور اللہ تعالیٰ کی راہ میں عید کے تیسرے روزقربان کردیے گئے ہیں۔ قربانی کا گوشت مستحقین میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ قربانی کے موقع پر مرکزی تنظیم آرائیاں کے جوائنٹ سیکرٹری ندیم عباس آرائیں، مرکزی رہنما یاسر یونس آرائیں، فہد یونس آرائیں اور ضلع خیرپور کے صدر چوہدری ارشدآرائیں موجود تھے۔