Uncategorized
Published December 15, 2021 by Tayyab Ubaidi

اجلاس کی صدارت مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کے احترام میں شرکاء اپنی نشستوں سے اٹھ گئے۔تقریب میں مرکزی کابینہ، ایگزیکٹو ممبران، حیدرآباد ڈویژن کی کابینہ اور ایم ٹی اے یوتھ ونگ سندھ کے آرگنائزرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔تقریب میں مرکزی صدر چوہدری جمیل آرائیں، مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالعزیز آرائیں، مرکزی چیف آرگنائزر محمد صفدر آرائیں، چیئرمین زکوٰة کمیٹی ایڈوکیٹ چوہدری ظفراللہ آرائیں، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جام مدد علی آرائیں ، ایگزیکٹو ممبرز میں احسن شبیر آرائیں، میاں شہریار آرائیں، علی رضا آرائیں، انجینئر شاہدمحمود آرائیں، شاہد محمود آرائیں، صدر ٹنڈوالہیار منظور حسین آرائیں سمیت دیگر مرکزی قیادت شریک تھی۔ایم ٹی اے یوتھ ونگ سندھ کی آرگنائزرز میں یاسر یونس آرائیں، عاصم منور آرائیں، شہروز آرائیں، آصف آرائیں سمیت ٹنڈوالہیار اور دیگر اضلاع کے آرگنائزرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں نوجوانوں نے تنظیم کو پورے سندھ میں مضبوط کرنے اور یوتھ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پوری کوشش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔تقریب میں شریک مہمانوں کو سندھ کی سوغات ٹوپی اور اجرک بھی پہنائی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *