مرکزی تنظیم آرائیاں میرپورخاص ڈویژن میں یوم آزادی کے حوالے سے مختلف جگہوں پرتقریبات منعقد کی گئیں۔ ڈویژنل صدر میرپورخاص غلام نبی آرائیں نے دیگر عہدیداران کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔
جبکہ تعلقہ غلام محمد میں ڈیژنل صدر غلام محمد آرائیں اور سیاسی و سماجی رہنما میاں امجد سعید اور دیگر معززین شہر کے ہمراہ کیک کاٹا اور ملکی سلامتی کے حوالے سے دعائیں کیں۔ جبکہ ڈیژنل جنرل سیکرٹری سرفراز رفیق اور دیگر عہدیداران نے یوسی کاچھیلو گوٹھ میں عوام کے ہمراہ کیک کاٹا اور آزادی کا جشن منایا۔