Hyderabad
Published March 7, 2021 by Tayyab Ubaidi

حیدرآباد:انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر میاں محمد سعید ڈیرے والے، اورینٹ پرائیویٹ لمیٹڈ میاں طلعت محمود آرائیں کی جانب سے سندھ کے غریب اور مستحق افراد میں تقسیم کرنے کیلئے راشن بیگز عہدے داروں کے حوالے کرنے کی تقریب آرائیں ہاؤس لطیف آباد میں منعقد کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں. چئیرمین زکواۃ کمیٹی چوہدری ظفراللہ آرائیں ایڈووکیٹ. ڈویژنل صدر انجینئر شاہد محمود آرائیں. انفارمیشن سیکرٹری امتیاز علی آرائیں. لائر ونگ حیدرآباد ڈویژن کے صدر محمد علیم آرائیں ایڈووکیٹ نے راشن بیگز ٹنڈو الہیار کے صدر میاں منظور آرائیں. فیصل آرائیں. عمران آرائیں. دمبالو. ماتلی کے لئے دمبالو کے رہنماء عبدالرحمان آرائیں ٹھٹھ کے صدر شفیق آرائیں اور دیگر کے حوالے کئے.

اس موقع پر مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں نے کہا کہ فلاحی کام برادری کے مخیر حضرات کے مالی تعاون کے بغیر ممکن نہیں. برادری کے مخیر افراد کا اس طرح مالی تعاون تنظیم کے ساتھ نہیں جیسا ہونا چاہیے اس لئے برادری کے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ دل کھول کر تنظیم کے ساتھ تعاون کریں تاکہ فلاحی کاموں کو وسعت دی جاسکے.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *