MTA Central
Published April 6, 2021 by Tayyab Ubaidi

مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان نے کھجوروں کی ملک بھر میں تقسیم کا آغاز کر دیا
کراچی(آرائیں پوسٹ انٹرنیشنل) مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان نے حسب روایت امسال بھی رمضان المبارک کا خاص تحفہ اور سندھ کی سوغات کھجوروں کی ملک بھر میں تقسیم کا آغاز کر دیا ہے۔کھجوروں کے ہزاروں پیکٹ تیار کر کے مرکزی تنظیم آرائیاں کے ڈویژنل ،ضلعی ،تحصیل اور سٹی کی سطح پر عہدیداروں کو پہنچا دیئے گئے ہیں تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں بلا امتیاز علاقہ معززین ،انتظامیہ اوربرادری کے افراد تک رمضان المبارک کا خاص تحفہ اور سندھ کی سوغات کھجوروں کی تقسیم کو رمضان المبارک سے قبل یقینی بنا سکیں۔مرکزی تنظیم آرائیاں کے سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں ،مرکزی صدر چوہدری جمیل آرائیں ،مرکزی سینئر نائب صدر جاوید رشید آرائیں ،مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالعزیز آرائیں سمیت مرکزی عہدیداروں نے کھجوروں کے تحائف معززین کو پیش کئے جسے تمام افراد نے سراہا اور مرکزی تنظیم آرائیاں کی شاندار روایت کی تعریف کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *