مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کی وکلا کمیٹی اس معاشرے کے پسے ہوئے طبقے جو وکلا کی بھاری فیسیں نہیں جمع کرپاتے اور اپنے جائز حق سے محروم کردیے جاتے ہیں ان افراد کے لئے امید کی کرن کے مترادف کام کررہی ہے جو بلامعاوضہ لوگوں کو انصاف فراہم کروانے میں دن رات محنت کرتی ہے۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں تنظیمی وکلا نے متاثرہ لوگوں کے مقدمات نمٹائے ہیں۔ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم سے وکلاء کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں آتی ہے اور تنظیمی وکلا نے کافی زیر سماعت معاملات کامیابی کے ساتھ نمٹائے ہیں۔