ایم ٹی اے پاکستان مختلف فلاحی و سماجی سرگرمیوں میں ضرورت مند افراد کی مدد اور معاونت فراہم کرتا ہے۔ ہم اس بات کا فروغ چاہتے ہیں کہ تمام پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جائے، خاص طور پر ضرورت مندوں کی صحت ، تعلیم ، ازدواجی مسائل اور قانونی معاملات کو احسن طریقے سے حل کیا جائے۔
ایم ٹی اے پاکستان ضرورت مندوں کو راشن ، کپڑے اور ادویات جیسی ضروریات فراہم کرتا ہے کہ غریبوں کو کسی کہ سامنے ہاتھ نہ پھیلانے پڑیں اور عزتِ نفس مجروح نہ ہو۔
اس کے علاوہ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان نوجوان نسل کو نوکری حاصل کرنے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار قائم کرنے میں نوجوانوں کی مالی مدد کرتاہے تاکہ نوجوان معاشرے کی ترقی میں اپنافعال کردار ادا کرسکیں۔