مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان (ایم ٹی اے) آرائیں ذات کے افراد نے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئے 1980 میں قائم کی تھی۔
تنظیم بنانے کا مقصد مسکینوں اور مستحقین کی خدمت کرنا اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے ان کی رہنمائی کرنا ہے۔
ہمارا مشن بنیادی طور پر تعلیم ، صحت ، قانونی مدد ، اور ازدواجی مسائل میں خصوصی توجہ کے ساتھ تمام شعبہ ہائے زندگی میں مدد فراہم کرکے پورے پاکستان بلخصوص سندھ میں لوگوں کی مدد کرنا ہے۔
مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے لئے یہ بات باعث فخر ہے کہ مرکزی تنظیم آرائیاں کی پاکستان بھر میں خصوصا سندھ (کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص ، شہید بینظیر آباد ، سکھر ، اور لاڑکانہ ڈویژن) میں اپنی مضبوط جڑیں رکھتی ہے۔ ہماری تنظیم مربوط حکمت عملی سے کوشاں ہے کہ ایک دوسرے سے رابطے بحال کرکے ایک دوسرے کے غمی اور خوشی میں شریک ہوں۔
ہمیں اپنی برادری کے ارتقاء پر پختہ یقین ہیں جبکہ دوسری برادریوں کی بھی بلاتفریق حمایت کرتے ہیں تاکہ اپنے معاشرے اور ملک کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوسکے اور ہر مسئلے میں آرائیں برادری تعمیراتی کردار ادا کرسکے۔