ملاقات میں محمد اعجاز آرائیں، محمد شہباز آرائیں اور محمد شہزاد آرائیں شامل تھے۔ملاقات میں معززین نے تنظیم کے فلاحی و سماجی کاموں کی تعریف کی اور عبدالمجید آرائیں صاحب کی کاوشوں کو سراہا اور سرپرست اعلیٰ عبدالمجید آرائیں کو گرین ٹاؤن تشریف لانے کی دعوت دی جو عبدالمجید آرائیں صاحب نے قبول کی اور جلد آنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر معززین کو مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا مجلہ “اعتماد” بھی حوالے کیا گیا۔