آئی کیمپ کا افتتاح مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان زکوٰة کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ چوہدری محمد ظفراللہ آرائیں نے کیا۔مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کا وفد محراب پور آئی کیمپ کے انتظامات کا جائزہ لینے اور مریضوں کو دی گئی سہولیا دیکھنے محراب پور پہنچا۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے چیف آرگنائزر محمد صفدر آرائیں، لائرز ونگ حیدرآباد کے صدر علیم آرائیں، یوتھ ونگ سندھ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عاصم منور آرائیں، محراب پور کا تنظیمی وفد صدر عابد محمود آرائیں کی قیادت میں شریک ہوا جبکہ معززین برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محراب پور آئی کیمپ کا سلسلہ 2 روز 12 اور 14 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں مستحق و ضرورت مند افراد کی آنکھوں کا علاج و معالجہ دوائیں اور چشمے بلامعاوضہ فراہم کیے جائیں گے۔دعاؤں کے طلبگار خلیق الرحمان آرائیں۔