Uncategorized
Published October 25, 2021 by Tayyab Ubaidi

سرپرست اعلیٰ مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان عبدالمجید آرائیں نے گذشتہ دورے پر ٹنڈوالہیار کے زیر تعمیر فلاحی اسپتال چوہدری محمد شفیع آرائیں کے لئے 5 لاکھ کی امداد کا اعلان کیا تھا۔ آج مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے 5 لاکھ کا چیک ٹنڈوالہیار میں چوہدری محمد شفیع آرائیں اسپتال کے چیئرمین و سماجی شخصیت آصف اقبال آرائیں کے حوالے کیا۔اس موقع صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں، مرکزی جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالعزیز آرائیں، چیئرمین زکوٰة کمیٹی ایڈووکیٹ چوہدری محمد ظفراللہ آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سینئر رہنما علی رضا آرائیں، جنرل سیکریٹری ضلع ملیر کراچی ماجد آرائیں، مرکزی کوآرڈینیٹر آفتاب عطاء آرائیں ، مرکزی رہنما عاطف علی آرائیں، مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان ضلع ٹنڈوالہیار کے صدر میاں منظور حسین آرائیں اور صدر مٹیاری چوہدری عبدالمجید آرائیں، انجمن آرائیاں پاکستان کے انفارمیشن سیکرٹری ناصر آرائیں سمیت دیگر معزز شخصیات شریک تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *