Uncategorized
شائع ہوا اگست 11, 2021 بذریعہ Tayyab Ubaidi

تقریب میں مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان، انجمن آرائیاں پاکستان اور آرائیں سوسائٹی اسلام آباد کے وفود نے شرکت۔ اہم معززینِ برادری دعوتِ ولیمہ میں سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے شرکت کے لئے اسلام آباد تشریف لائے۔ معزز مہمانوں کا استقبال مرکزی تنظیم آرائیاں پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ عبدالمجید آرائیں نے کیا۔مرکزی صدر چوہدری محمد جمیل آرائیں ، چیئرمین زکوٰۃ کمیٹی چوہدری محمد ظفر اللہ آرائیں، مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری عبدالعزیز آرائیں، مرکزی فنانس سیکرٹری ذیشان جاوید آرائیں، صدر میرپورخاص ڈویژن غلام نبی آرائیں، ایگزیکٹوممبر میاں شہریار آرائیں، صدر سکھر سٹی یاسر فاروقی آرائیں، جنرل سیکرٹری سکھر سٹی وقاص سلیم ارائیں، صدر حیدرآباد ڈویژن شاہد محمود آرائیں، غلام حسین آرائیں، صدر بلوچستان انجنیئر نصرءاللہ نظام آرائیں ، نصیر احمد اور سارنگ نے شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی شرکت کی جس میں معروف صحافی سہیل وڑائچ، مرکزی صدر انجمن ارائیاں پاکستان میاں سعید احمد ڈیرے والا، سابق رکن قومی اسمبلی اسلم آرائیں، کنول حبیب ارائیں، اینکر پرسن بول نیوز فیصل عزیز، شاہنواز خٹک سمیت دیگر اہم لوگوں نے دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے